ٹیکس چوری پربجلی گیس کنکشن منقطع کرینگے، چیئرمین ایف بی آر

ارشاد انصاری / شبیر حسین  جمعرات 23 ستمبر 2021
صدارتی آرڈیننس سے ٹیکس آمدن بڑھائیں گے اور آمدن چھپانے والوں کو نوٹس دیں گے، ڈاکٹر اشفاق احمد۔ فوٹو : فائل

صدارتی آرڈیننس سے ٹیکس آمدن بڑھائیں گے اور آمدن چھپانے والوں کو نوٹس دیں گے، ڈاکٹر اشفاق احمد۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد: چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) نے کہا ہے کہ اگر ٹیکس چوری ثابت ہوئی تو سم بند، بجلی اور گیس کے کنکشن منقطع کریں گے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال2021-22 کے پہلے 2 ماہ میں 850 ارب روپے کے محصولات جمع کیے، صدارتی آرڈیننس سے ٹیکس آمدن بڑھائیں گے اور آمدن چھپانے والوں کو نوٹس دیں گے، اگر ٹیکس چوری ثابت ہوئی تو سم بند، بجلی اور گیس کے کنکشن منقطع کریں گے۔

چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر اشفاق احمد نے بریفنگ کے دوران بتایاکہ مالی سال 2020-21 میں 4734 ارب روپے کے محصولات اکھٹے کیے گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔