وزیراعظم نے بڑھتی مہنگائی پر اجلاس آج طلب کرلیا

نمائندہ ایکسپریس  جمعرات 23 ستمبر 2021
اجلاس میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر بریفنگ دی جائے گی۔ فوٹو : فائل

اجلاس میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر بریفنگ دی جائے گی۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے بڑھتی مہنگائی پر اجلاس آج طلب کرلیا۔

وزیر اعظم نے بڑھتی مہنگائی پر اجلاس آج طلب کرلیا، اجلاس میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر بریفنگ دی جائے گی جب کہ  مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلیے اقدامات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔