طالبان نے طورخم سرحد کوہرقسم کی آمدورفت کے لئے بند کردیا

ویب ڈیسک  جمعرات 23 ستمبر 2021
این سی اوسی فیصلے کے تحت افغان شہریوں کی پاکستان آمد پر پابندی ہے۔

این سی اوسی فیصلے کے تحت افغان شہریوں کی پاکستان آمد پر پابندی ہے۔

طور خم: طالبان نے طورخم سرحد کوہرقسم آمدورفت کے لئے بند کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق طالبان نے طورخم سرحد کوہرقسم آمدورفت کے لئے بند کردیا۔ سرحد کی بندش کے بعد پیدل آمدورفت اور تجارتی سرگرمیاں معطل ہوگئیں اورسرحد کے دونوں پارسینکڑوں مسافراورکارگوگاڑیاں جمع ہوگئیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق طالبان حکام کا مطالبہ ہے کہ سرحد کوافغان شہریوں کی آمدورفت کے لئے کھول دیا جائے۔ جب تک افغان شہریوں کو آمدورفت کی اجازت نہ دی جائے سرحد بند رہے گی۔

واضح رہے کہ این سی اوسی فیصلے کے تحت افغان شہریوں کی پاکستان آمدپر پابندی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔