تین سال میں پٹرولیم شعبے کےگردشی قرضے میں 50 فیصد اضافہ

ویب ڈیسک  جمعرات 23 ستمبر 2021
وزارت توانائی نے گردشی قرضے میں 50 فیصد اضافے کا اعتراف کرلیا۔

وزارت توانائی نے گردشی قرضے میں 50 فیصد اضافے کا اعتراف کرلیا۔

 اسلام آباد: تین سال میں پٹرولیم شعبے کے گردشی قرضے میں 50 فیصد اضافہ ہوگیا۔

وزارت توانائی نے گردشی قرضے میں 50 فیصد اضافے کا اعتراف کرلیا۔ وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ 2018 میں گردشی قرضہ 0.7 ٹریلین روپے تھا ، جو 2021 میں بڑھ کر 1.1 ٹریلین روپے ہوگیا ہے ، پٹرولیم سیکٹر کا گردشی قرضہ 3 سال میں قریبا 50 فیصد بڑھ گیا ہے، گیس کے شعبے کی رسدی تسلسل میں تاخیر سےوصولیاں اسکی بڑی وجہ ہیں۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ سرکاری اداروں کی خراب مالی حالت بھی قرضے میں اضافے کی وجہ ہے ، پٹرولیم سیکٹر کے گردشی قرضے کے حل کے لئے ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیا ہے جو پٹرولیم کمپنیوں پر مشتمل ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔