- پی ٹی آئی نے ججز کے خط پر انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا
- عدالتی امور میں ایگزیکٹیو کی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، چیف جسٹس
- وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
- نوڈیرو ہاؤس عارضی طور پر صدرِ مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار
- یوٹیوبر شیراز کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
- حکومت کا بجلی کی پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ
- بونیر میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق
- بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- حکومت نے 2000 کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دیدی
- کراچی: ڈی آئی جی کے بیٹے کی ہوائی فائرنگ، اسلحے کی نمائش کی ویڈیوز وائرل
- انوار الحق کاکڑ، ایمل ولی بلوچستان سے بلامقابلہ سینیٹر منتخب
- جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
- کولیسٹرول قابو کرنیوالی ادویات مسوڑھوں کی بیماری میں مفید قرار
- تکلیف میں مبتلا شہری کے پیٹ سے زندہ بام مچھلی برآمد
- ماہرین کا اینڈرائیڈ صارفین کو 28 خطرناک ایپس ڈیلیٹ کرنے کا مشورہ
- اسرائیل نے امن کا پرچم لہرانے والے 2 فلسطینی نوجوانوں کو قتل کردیا
- حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی مشروط اجازت دے دی
- سائفر کیس میں امریکی ناظم الامور کو نہ بلایا گیا نہ انکا واٹس ایپ ریکارڈ لایا گیا، وکیل عمران خان
- سندھ ہائیکورٹ میں جج اور سینئر وکیل میں تلخ جملوں کا تبادلہ
فراڈ کے ملزمان کی 50 ارب کی جائیدادیں منجمد کرنے کی منظوری
اسلام آباد: احتساب عدالت نے برطانیہ میں فراڈ کرکے پاکستان آنے والے ملزمان کی 50 ارب کی پراپرٹیز منجمد کرنے کی منظوری دے دی۔
برطانیہ میں 6 کروڑ پاؤنڈ مارگیج فراڈ کیس میں احتساب عدالت اسلام آباد نے اہم فیصلہ سنادیا۔ برطانیہ میں فراڈ کرکے پاکستان آنے والے ملزمان کی 50 ارب کی پراپرٹیز منجمد کرنے کی منظوری دے دی۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب کی جانب سے منجمد کیے گئے اثاثوں کی توثیق کرتے ہوئے نثار افضل،صغیر افضل کے تمام اہلخانہ اور رشتہ داروں کے اثاثے منجمد کرنے کی منظوری دے دی۔
احتساب عدالت نے قرار دیا کہ ملزمان کی جانب سے اثاثے فروخت کرنے کا امکان ہے، لہذا فوری طور پر تمام اداروں کو آگاہ کیا جائے، نیب کے مطابق ٹھوس شواہد ہیں کہ ملزمان نے ناجائز اثاثے بنائے۔
نیب تفتیشی افسر ملک عزیر ریحان نے بیان قلمبند کراتے ہوئے ملزمان کے اربوں روپے کے اثاثوں کی تصدیق کردی، انہوں نے کہا کہ ملزم نثار افضل اربوں روپے کے اثاثے بنانے کا کوئی ثبوت فراہم نہ کرسکا۔ ملزمان کے اسلام آباد کے پوش علاقے ایف سیکٹر میں 11 بنگلے ، اسلام آباد کے علاقوں ترنول، بھڈانہ، تمیر میں 650 کنال اراضی، اٹک، فتح جنگ اور رنگ روڈ کے اطراف 10 ہزار کنال اراضی منجمد کردی گئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔