ورلڈ کپ کوالیفائرز، یو اے ای اور اسکاٹ لینڈ آج فائنل میں مدمقابل

اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 1 فروری 2014
لنکولین ، نیوزی لینڈ: آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائرز کے فائنل سے قبل اسکاٹش کپتان پیٹر مومسین اور یو اے ای کے قائد خرم خان ٹرافی تھامے پوز دے رہے ہیں،فوٹو: آئی ڈی آئی/گیٹی امیجز

لنکولین ، نیوزی لینڈ: آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائرز کے فائنل سے قبل اسکاٹش کپتان پیٹر مومسین اور یو اے ای کے قائد خرم خان ٹرافی تھامے پوز دے رہے ہیں،فوٹو: آئی ڈی آئی/گیٹی امیجز

آکلینڈ: ورلڈ کپ کوالیفائرز کے فائنل میں ہفتے کو متحدہ عرب امارات اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی، فیصلہ کن معرکہ میگا ایونٹ کے پولز کیلیے ٹیموں کا بھی تعین کردے گا۔ فاتح سائیڈ گروپ اے اور رنر اپ بی کو جوائن کریگی۔

آئی سی سی نے کوالیفائر ایونٹ کی ٹاپ فور یواے ای، اسکاٹ لینڈ، ہانگ کانگ، پاپوا نیو گینی کو افغانستان اور آئرلینڈ کے ساتھ2018 تک ون ڈے اسٹیٹس سے بھی نواز دیا ۔ تفصیلات کے مطابق یو اے ای اور اسکاٹ لینڈ نے نیوزی لینڈ میں جاری ورلڈ کپ2015 کوالیفائنگ ایونٹ میں ابتدائی2 پوزیشنز پر قبضہ جماتے ہوئے میگا ایونٹ میں جگہ بنا لی، دونوں سائیڈز ہفتے کو لینکولین اوول کرائسٹ چرچ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہونگی۔

 photo 5_zps9e23930d.jpg

فائنل سے اس بات کا تعین بھی ہوگا کہ دونوں میں سے کون سی ٹیم میگا ایونٹ کے کس گروپ کو جوائن کریگی، فاتح کو پول اے میں 4 بار کی عالمی چیمپئن آسٹریلیا سمیت نیوزی لینڈ، بنگلہ دیش، انگلینڈ ، سری لنکا اور افغانستان کا ساتھ حاصل ہوگا، رنر اپ ٹیم دفاعی چیمپئن بھارت، 1992 کے ورلڈ چیمپئن پاکستان، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کے ساتھ گروپ بی میں شامل ہوگی۔دونوں فائنلسٹ ٹیمیں کوالیفائر ایونٹ کے گروپ میچ میں بھی مدمقابل آچکی ہیں، جس میں اسکاٹش اسکواڈ نے اوپنر کیلم میکلوئیڈ کی سنچری کی بدولت 53 رنز سے فتح حاصل کی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔