لندن میں موجود نوازشریف کولاہورمیں کورونا ویکسین لگ گئی؛ فراڈ سامنے آگیا

ویب ڈیسک  جمعرات 23 ستمبر 2021
شناختی کارڈ پر چائنا کی سائنو ویک ویکسین کا اندراج کیا گیا ہے: فوٹو: فائل

شناختی کارڈ پر چائنا کی سائنو ویک ویکسین کا اندراج کیا گیا ہے: فوٹو: فائل

 لاہور: این سی اوسی کے ریکارڈ میں (ن) لیگ کے قائد نوازشریف کو 22 ستمبرکو ویکسین لگائی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق لندن میں موجود نوازشریف کولاہورمیں کورونا ویکسین لگ گئی۔ میاں نوازشریف کے شناختی کارڈ پرکورونا ویکسین کوٹ خواجہ سعید اسپتال میں لگائی گئی۔ ریکارڈ کے مطابق میاں نوازشریف کوچینی ویکسین سائنو ویک لگائی گئی ہے۔

این سی اوسی کے ریکارڈ میں (ن) لیگ کے قائد نوازشریف کو22 ستمبرکوویکسین لگائی گئی ہے تاہم دوسری خوراک ابھی لگنا باقی ہے۔ کورونا ویکسین کی پہلی خوراک کے اعداد وشمارپرشکوک وشبہات پیدا ہوگئے۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔