جو بائیڈن کی ٹیلی فون کال کے بعد فرانس کا سفیر امریکا واپس بھیجنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  جمعرات 23 ستمبر 2021
امریکی صدر بائیڈن نے فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کو ٹیلی فون کیا تھا

امریکی صدر بائیڈن نے فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کو ٹیلی فون کیا تھا

 واشنگٹن: جو بائیڈن کی ٹیلی فون کال کے بعد فرانس نے اپنا سفیر امریکا بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آسٹریلیا اور امریکا کے درمیان آبدوز معاہدے کے بعد فرانس اور امریکا میں بڑھتی کشیدگی پر امریکی صدر بائیڈن اور فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس کے بعد فرانس نے اپنا سفیر اگلے ہفتے دوبارہ امریکا بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماؤں نے مشاورت جاری رکھنے سمیت فرانس اور اتحادی ممالک کے درمیان اعتماد سازی کی فضا بحال رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔