آئی سی سی میٹنگ، پاکستان کے بارے میں منفی بات پر جذباتی ہوگیا،چیئرمین

اسپورٹس رپورٹر  ہفتہ 1 فروری 2014
آسٹریلوی آفیشل نے کہا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کا ڈھانچہ انتہائی غیر مستحکم ہے، کوئی سسٹم ہی موجود نہیں،چیئرمین۔فوٹو:فائل

آسٹریلوی آفیشل نے کہا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کا ڈھانچہ انتہائی غیر مستحکم ہے، کوئی سسٹم ہی موجود نہیں،چیئرمین۔فوٹو:فائل

لاہور: چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے کہا ہے کہ دبئی میں آئی سی سی اجلاس میں پاکستان کے بارے میں منفی بات پر جذباتی ہوگیا تھا۔

آسٹریلوی آفیشل نے کہا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کا ڈھانچہ انتہائی غیر مستحکم ہے، کوئی سسٹم ہی موجود نہیں، آج ایک چیئرمین ملک کی نمائندگی کیلیے آتا ہے تو 6ماہ بعد کوئی دوسرا موجود ہوتا ہے،بعد ازاں انھوں نے پاکستان کے بارے میں بھی منفی جملے کہے جن پر خاموش نہ رہ سکا۔ میں نے کہا کہ آپ میری  یا نجم سیٹھی کی ذات کے حوالے سے کچھ کہیں تو گوارہ ہے لیکن ملک کیخلاف کوئی بات نہ کریں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔