زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی اڑان جاری

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 23 ستمبر 2021
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 36پیسے کے اضافے سے 169.03روپے پر بند ہوئی

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 36پیسے کے اضافے سے 169.03روپے پر بند ہوئی

 کراچی: درآمدی شعبوں کی ڈیمانڈ برقرار رہنے کے باعث جمعرات کو بھی زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی اڑان جاری رہی جس سے ایک ہفتے کے وقفے کے بعد ڈالر کے انٹر بینک ریٹ دوبارہ 169روپے سے تجاوز کرگئے۔

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 36پیسے کے اضافے سے 169.03روپے پر بند ہوئی ۔ اس طرح سے رواں مالی سال کے ابتدائی ڈھائی کے دوران ڈالر کی قدر میں مجموعی طور پر 11.28روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 20پیسے بڑھ کر 169.80روپے پر بند ہوئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر کو مارکیٹ فورسز پر چھوڑ دیاگیا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ درآمدی ضروریات پورا کرنے کے لیے مارکیٹ میں ڈیمانڈ مستقل برقرار ہے جس کی وجہ سے ڈالر کی اڑان نہیں رک رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔