- بھارت کا روسی پیٹرول کی ادائیگیاں ڈالر کے بجائے درہم میں کرنے کا فیصلہ
- کراچی کے طلبہ نے اسٹریٹ کرائمز کا حل پیش کردیا
- شیخ رشید کو سندھ منتقل کرنے کی درخواست مسترد
- آواز دہرے طریقے سے سرطان کا علاج کرسکتی ہے
- 500 لڑکیوں کے درمیان امتحان دینے والا واحد لڑکا پرچہ دیتے ہوئے بے ہوش!
- 133 نوری سال دور ستارے کے گرد رقص کرتے سیاروں کی ویڈیو جاری
- عمران خان جیل بھرو تحریک کے بجائے ڈوب مرو تحریک شروع کریں، مریم اورنگزیب
- ایران؛ حجاب نہ کرنے والی خواتین پر نئی سزاؤں کا اعلان
- حکومت کی آئی ایم ایف کو 300 ارب روپے کے نئے ٹیکسز لگانے کی یقین دہانی
- عمران خان کو جیل جانے کا شوق ہے تو وہ ضمانتیں کیوں کروا رہے ہیں، وزیر مملکت
- اتائی ڈاکٹر کا لوہے کی گرم راڈ سے نمونیہ کا علاج؛ نوزائیدہ بچی ہلاک
- قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ ڈی ایس پی بن گئے
- جاسوسی غباروں کی پرواز؛ امریکی وزیر خارجہ نے چین کا دورہ ملتوی کردیا
- عمران خان کا جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان
- امریکی صدر نے مسجد اقصیٰ کے حوالے سے اسرائیلی مؤقف مسترد کردیا
- شیخ رشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم
- ڈی ایس پی کو تھپڑ مارنے والی خاتون نے ضمانت قبل از گرفتاری کرالی
- فواد چوہدری گرفتاری کے وقت نشے میں تھے، میڈیکل رپورٹ
- صوابی میں تباہی کا منصوبہ ناکام، پولیس مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک اور چار گرفتار
- انتقامی کارروائیوں میں حکومت کے پیچھے کچھ اور لوگ ہیں، عمران خان
این سی اے کے ابھرتے ستارے ماند پڑ گئے، افغان انڈر 19 فتحیاب

عثمان غنی نے بولرز کی خوب درگت بنائے ہوئے91 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔فوٹو:فائل
لاہور: نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ابھرتے ستارے افغانی بچوں کے سامنے ماند پڑ گئے، میزبان سائیڈ صرف 90 پر ڈھیر ہوگئی، 9 کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکے، عثمان قادر کی5 وکٹیں بھی رائیگاں گئیں۔
مہمان انڈر19 ٹیم188رنز کے بڑے مارجن سے فاتح رہی۔ تفصیلات کے مطابق آئندہ ماہ متحدہ عرب امارات میں شیڈول انڈر19 ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مصروف افغان ٹیم نے این سی اے میں ٹریننگ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں سے گذشتہ روز مقابلہ کیا۔ قومی انڈر19ٹیم کو آخری ایک روزہ میچ میں214 رنزکے بڑے مارجن سے شکست دینے والی مہمان ٹیم نے ڈیولپمنٹ اسکواڈ کو بھی188 رنز سے مات دیدی۔ ایل سی سی اے گرائونڈ لاہور میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں9 وکٹ پر 188 رنز بنائے۔
عثمان غنی نے بولرز کی خوب درگت بنائے ہوئے91 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، محمد مجتبیٰ50 اور شرف الدین48 رنز کے ساتھ نمایاں رہے،عثمان قادر نے36 رنز دے کر 5 کھلاڑیوںکو میدان بدر کیا، عرفان الہی نے3 وکٹیں لیں۔ جواب میں این سی اے کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اورٹیم22.2 اوورز میں90 کے اسکور پر ہمت ہار بیٹھی،ناقص کارکردگی کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ9کھلاڑی ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہو سکے، انھوں نے غلط شاٹس کھیل کر اپنی وکٹیں گنوائیں، عمران بشیر نے28 رنز کی اننگز کھیلی،افغانستان کی طرف سے سب سے کامیاب بولر شرف الدین نے4کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھایا، سید شیر زاد نے 3 اور محمد مجتبیٰ نے2 وکٹیں لیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔