امریکی اداکارہ نیکول رچی کو سالگرہ کا جشن منانا مہنگا پڑگیا

ویب ڈیسک  جمعرات 23 ستمبر 2021
کیک پر لگی موم بتیاں بجھانے کے لیے جھکنے پر نیکول رچی کے گولڈن کرلی بالوں نے اچانک آگ پکڑلی - فوٹو:سوشل میڈیا

کیک پر لگی موم بتیاں بجھانے کے لیے جھکنے پر نیکول رچی کے گولڈن کرلی بالوں نے اچانک آگ پکڑلی - فوٹو:سوشل میڈیا

کیلفورنیا: امریکی فیشن ڈیزائنر اور اداکارہ نیکول رچی کو اپنی 40 ویں سالگرہ کا جشن منانا مہنگا پڑگیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نیکول رچی اپنی سہیلیوں اور دوستوں کے ہمراہ آؤٹ ڈور پارٹی میں اپنی 40 ویں سالگرہ کا جشن منا رہی ہیں۔ نیکول رچی کے سامنے برتھ ڈے کیک رکھا ہے جس پر اداکارہ کی بچپن کی تصویر موجود ہے۔

امریکی اداکارہ کی سالگرہ کی خوشیاں اس وقت خاک ہوگئیں جب وہ کیک پر لگی موم بتیوں کو بجھانے کے لیے جھکیں اور ان کے گولڈن کرلی بالوں نے اچانک آگ پکڑلی۔ آگ لگنے پر اداکارہ ایک دم چونک اٹھیں اور آگ بجھانے کے لیے بالوں کو تھپتھپانے لگیں۔

عام طور پر لوگ اس طرح کا واقعہ پیش آنے کے بعد اسے چھپاتے ہیں لیکن نیکول رچی نے بالوں میں آگ لگنے کی ویڈیو کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا جہاں لاکھوں مداحوں نے اس دیکھا اور اس پر تبصرے لکھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔