- ضمنی انتخابات میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کو تعینات کرنے کی منظوری
- خیبرپختوا میں گھر کی چھت گرنے کے واقعات میں دو بچیوں سمیت 5 افراد زخمی
- درجہ بندی کرنے کیلئے یوٹیوبر نے تمام امریکی ایئرلائنز کا سفر کرڈالا
- امریکی طبی اداروں میں نسلی امتیازی سلوک عام ہوتا جارہا ہے، رپورٹ
- عمران خان کا چیف جسٹس کو خط ، پی ٹی آئی کو انصاف دینے کا مطالبہ
- پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہر کو تین ماہ قید کا حکم
- پشاور میں معمولی تکرار پر ایلیٹ فورس کا سب انسپکٹر قتل
- پنجاب میں 52 غیر رجسٹرڈ شیلٹر ہومز موجود، یتیم بچوں کا مستقبل سوالیہ نشان
- مودی کی انتخابی مہم کو دھچکا، ایلون مسک کا دورہ بھارت ملتوی
- بلوچستان کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دیدی
- ہتھیار کنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنا دے چکے ہیں، پاکستان
- بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ
- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا میں طوفانی بارشوں سے ہلاکتیں 59 ہوگئیں، 72 زخمی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
پی ایس ایل؛ گتھیاں سلجھانے کی آج ایک اورکوشش ہوگی
لاہور: پی ایس ایل کی گتھیاں سلجھانے کی ایک کوشش آج ہوگی جب کہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی فرنچائز مالکان سے ملاقات میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیزراجہ جمعے کی سہ پہر 3بجے پی ایس ایل فرنچائزز کے نمائندوں سے میٹنگ میں مستقبل کے معاملات پربات کریں گے۔
لیگ کے فنانشل ماڈل پر فرنچائزز کو شدید تحفظات ہیں،مالکان اس کی وجہ سے ہونے والے مالی نقصان کی بار بار بات کرتے ہوئے کوئی مناسب حل نکالنے پر زور دیتے رہے ہیں، فرنچائزز نے لاہور ہائیکورٹ سے بھی رجوع کیا، بعد ازاں پی سی بی کی یقین دہانی پر عدالت کے باہر تصفیہ ہوگیا۔
اس معاملے میں کسی نتیجے تک پہنچنے کیلیے بورڈ نے سپریم کورٹ کے سابق جج کی خدمات حاصل کرلی تھی، انھوں نے رپورٹ تیار کرکے پی سی بی کے سپرد کردی جو فرنچائز مالکان کے ساتھ شیئر کرنے سے گریز کیا گیا،اس دوران احسان مانی کی رخصتی ہوئی اور رمیز راجہ چیئرمین پی سی بی کے عہدے پر فائز ہوئے۔ اب انھوں نے متعلقہ شعبوں سے معلومات بھی حاصل کرلی ہیں،وہ لیگ کو مزید بہتر کرنے کیلیے پْرعزم ہیں۔
بورڈ کے سربراہ پاکستان کرکٹ اور پی ایس ایل میں زیادہ سرمایہ لانے کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں، لیگ میں زیادہ ٹاپ کرکٹرز کی شرکت ممکن بنانے کے لیے ممکنہ پلان پر بھی بات ہو گی،بھاری معاوضوں کی وجہ سے پہنچ میں نہ آنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کی خدمات حاصل کرنے کے لیے حکمت عملی پر غور ہوگا، ایونٹ کو اسپانسرز کے لیے زیادہ پْرکشش بنانے کیلیے تجاویز بھی طلب کی جائیں گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔