- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو کچلنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
- ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
- جوائن کرنے کے چند ماہ بعد ہی اکثر لوگ ملازمت کیوں چھوڑ دیتے ہیں؟
- لڑکی کا پیار جنون میں تبدیل، بوائے فرینڈ نے خوف کے مارے پولیس کو مطلع کردیا
- تاجروں کی وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کرنے کی تجویز
- سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
- امریکی یونیورسٹیز میں اسرائیل کیخلاف ہزاروں طلبہ کا مظاہرہ، درجنوں گرفتار
- نکاح نامے میں ابہام یا شک کا فائدہ بیوی کو دیا جائےگا، سپریم کورٹ
- نند کو تحفہ دینے کے ارادے پر ناراض بیوی نے شوہر کو قتل کردیا
- نیب کا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس
- رضوان کی انجری سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی
- بولتے حروف
پاکستانی مٹی کی خوشبو نے عمان کو مہکا دیا
مسقط: پاکستانی مٹی کی خوشبو نے عمان کرکٹ کو مہکا دیا جب کہ بھارتی ماہرین بھی انٹرنیشنل معیار کی پچ کیلیے پاکستانی کلے استعمال کرنے پر مجبور ہوگئے۔
مختصر طرزکے میگا ایونٹ کا ابتدائی راؤنڈ17 اکتوبر کو شروع ہوگا،6 میچز کی میزبانی3 روز میں عمان کے شہر مسقط کو الامارات اسٹیڈیم میں کرنا ہے،اس کا انتخاب بھارت نے کیا،اسٹیڈیم کو انٹرنیشنل معیار کا بنانے کیلیے کام کرنے والے بھی بھارتی ماہرین ہیں، اس کے باوجود وہ پچ کیلیے پاکستانی مٹی استعمال کرنے پر مجبور ہوگئے۔
فیلڈ کا درمیانی حصہ پاکستانی کلے سے تیار کیا گیا ہے، یہ زیادہ پرانی بات نہیں ہے جب اس گراؤنڈ میں کرکٹ ایک سیمنٹ پچ پر کھیلی جاتی اور اردگرد ریت تھی، مگر میگا ایونٹ کے میچز کی میزبانی کیلیے اس گراؤنڈ کو انٹرنیشنل معیار میں ڈھالا گیا۔
اس منصوبے پر کام کرنے والے آرکیٹیکٹ ڈیزائن کنسلٹنٹ دامودر کاٹی نے کہاکہ جب ہم نے یہاں پر قدم رکھا تو یہ جگہ کسی کلب ہاؤس کا منظر پیش کررہی تھی، ہم نے تزئین و آرائش کیلیے ماسٹر پلان تیار کر کے آئی سی سی کے سامنے پیش کیا۔
اس کا کہنا تھا کہ عمل درآمد سے 80 فیصد ضروریات پوری ہوجائیں گی، باقی 20 فیصد کیلیے کچھ چھوٹی سی تبدیلیوں کی ضرورت تھی، ہمارے لیے فکرمندی کی بات وقت کا بہت کم ہونا تھی،منصوبے پر برق رفتاری سے کام شروع ہوا،اس کیلیے 5 ماہ درکار تھے مگر ہم نے 11 ہفتوں میں کردکھایا، اب میگا ایونٹ کی پہلی گیند میں ابھی 3 ہفتوں سے زائد وقت ہے ہمارا 75 فیصد کام مکمل ہوچکا۔ کاٹی کے ساتھ اس منصوبے پر روپک ادیشی بھی کام کررہے ہیں،ان کا تعلق بھی بھارت سے ہی ہے۔
واضح رہے کہ اسٹیڈیم میں جدید طرز کی فلڈ لائٹس نصب کردی گئی ہیں، گھاس لگائی گئی ہے، عارضی اسٹینڈز سے تماشائیوں کی گنجائش4 ہزار تک کردی جائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔