پبی، پاک چین انسداد دہشت گردی مشقوں کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

نمائندہ ایکسپریس  جمعـء 24 ستمبر 2021
2 ہفتے طویل اسٹیج ٹو پاکستان میں کیا جارہا ہے، پاک فوج اور چینی دستے حصہ لے رہے ہیں۔ فوٹو: فائل

2 ہفتے طویل اسٹیج ٹو پاکستان میں کیا جارہا ہے، پاک فوج اور چینی دستے حصہ لے رہے ہیں۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: شنگھائی تعاون تنظیم کے زیراہتمام انسداد دہشت گردی کے حوالے سے مشترکہ تربیتی مشقیں پبی میں ہورہی ہیں۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے زیراہتمام انسداد دہشت گردی کے حوالے مشترکہ تربیتی مشقوں کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب SCO علاقائی انسداد دہشت گردی کے ایک حصے کے طور پر نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں ہوئی، انسداد دہشت گردی کے حوالے سے تربیتی مشقیں پبی میں ہورہی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشترکہ مشقوں میں پاک فوج اورچینی فوجی دستیں حصہ لے رہے ہیں، مشقوں کے دوران انسداد دہشت گردی کے حوالے سے مختلف ڈرلز اور آپریشنز کیے جائیں گے، علاقے کا محاصرہ، سرچ، کلیئرنس اور کلوز کوارٹربیٹل شامل ہیں۔

ان مشقوں سے انسداددہشت گردی کے آپریشن میں ربط مزیدمضبوط ہوگا۔ مشقوں کا پہلا مرحلہ SCO رکن ممالک میں 26 سے 31 جولائی تک منعقد کیا گیا تھا، جبکہ 2 ہفتے طویل اسٹیج ٹو پاکستان میں کیا جا رہا ہے، افتتاحی تقریب میں میجر جنرل جاوید دوست چانڈیو مہمان خصوصی تھے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔