پنجاب کے عوام کے لیے ہیلتھ انشورنس کا بڑا منصوبہ تیار

نمائندہ ایکسپریس  جمعـء 24 ستمبر 2021
332بلین کی کثیررقم مختص کی جائے گی،اس اسکیم میں پنجاب کے تمام 36اضلاع شامل ہیں،چیئرمین پلاننگ اینڈڈیولپمنٹ بورڈپنجاب ۔ فوٹو: فائل

332بلین کی کثیررقم مختص کی جائے گی،اس اسکیم میں پنجاب کے تمام 36اضلاع شامل ہیں،چیئرمین پلاننگ اینڈڈیولپمنٹ بورڈپنجاب ۔ فوٹو: فائل

لاہور: حکومت پنجاب کی جانب سے صوبے کے عوام کیلیے ہیلتھ انشورنس کا بڑا منصوبہ تیار کر لیا۔

پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ پنجاب کے چیئرمین عبداللہ خان سنبل نے گزشتہ روز منعقدہ اجلاس میں کیا، انھوں نے کہا کہ تمام 36 اضلاع میں 100 فیصد آبادی کے لئے ہیلتھ انشورنس کا نفاذ دسمبر 2021 تک مکمل ہونے کے امکانات موجود ہیں۔

عبداللہ خان سنبل نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے صوبے کے عوام کیلیے ہیلتھ انشورنس کا بڑا منصوبہ تیار کر لیا گیا جس کے تحت 332 بلین کی کثیر رقم مختص کی جائے گی، اس اسکیم میں پنجاب کے تمام 36 اضلاع شامل ہیں، منصوبے کا مقصد تمام شہریوں کو صحت کی یکساں سہولیات کی فراہمی ممکن بنانا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔