گرین لائن بسوں کی کھیپ کراچی بس ڈپوپرپہنچا دی گئیں

ویب ڈیسک  جمعـء 24 ستمبر 2021
40 بسیں ڈپو کے وسیع احاطہ میں پارک کردی گئیں۔ : فوٹو: فائل

40 بسیں ڈپو کے وسیع احاطہ میں پارک کردی گئیں۔ : فوٹو: فائل

 کراچی: گرین لائن بسوں کی کھیپ سرجانی ٹاؤن میں بس ڈپو پرپہنچا دی گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں میں بس ڈپو پر گرین لائن بسوں کی کھیپ  پہنچا دی گئیں۔ 40 بسیں ڈپو کے وسیع احاطہ میں پارک کردی گئیں۔

بسوں کے لیے 250 ڈرائیورزکو تربیت دی جائیگی جو جلد متوقع ہے۔

پہلے مرحلے میں گرین لائن بس سرجانی سے نمائش تک چلائی جائے گی، بسیں مکمل ایئرکنڈیشنڈ ہوں گی جن میں 200 سے 250 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی، بس میں خواتین اور معذور افراد کے لیے نشستیں مختص ہوں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔