بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے دوران 4 کشمیری نوجوان شہید

ویب ڈیسک  جمعـء 24 ستمبر 2021
قابض فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے نوجوانوں کو شہید کیا، کشمیر میڈیا سروس

قابض فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے نوجوانوں کو شہید کیا، کشمیر میڈیا سروس

سرینگر: مقبوضہ وادی میں قابض افواج نے فائرنگ کرکے 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا، قابض فوج نے گزشتہ روز ضلع بارہ مولا میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 3 نوجوانوں کو شہید کیا۔

اس کے علاوہ بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں کے علاقے چتراگام کا محاصرہ کیا، اس دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کردیا گیا جب کہ قابض فوج کے اہلکار چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے گھروں میں گھس گئے اور ایک نوجوان کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

دوسری جانب نوجوانوں کی شہادت کے بعد دونوں اضلاع میں کسی بھی مظاہرے سے بچنے کے لیے کٹھ پتلی انتظامیہ نے انٹرنیٹ اور موبائل سروس کو معطل کردیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔