عمر اکمل کی ٹک ٹاک ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے

ویب ڈیسک  جمعـء 24 ستمبر 2021
ویڈیو میں عمر اکمل کے ساتھ موجود خاتون کا چہرہ نظر نہیں آرہا، فوٹوسوشل میڈیا

ویڈیو میں عمر اکمل کے ساتھ موجود خاتون کا چہرہ نظر نہیں آرہا، فوٹوسوشل میڈیا

کراچی: پاکستانی کرکٹر عمر اکمل کی ٹک ٹاک ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

کرکٹر عمر اکمل کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ایک خاتون کے ساتھ بالی ووڈ گانے پر لپ سنگ کرتےاور پرفارم کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

تاہم ویڈیو میں خاتون کا چہرہ نظر نہیں آرہا جب کہ بہت سارے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ عمر اکمل کی ٹک ٹاک ویڈیو ہے۔

عمر اکمل کی ویڈیو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہے اور صارفین اس پر دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔ ٹوئٹر پر موجود ایک صارف نے لکھا کرکٹ میں چانس نہیں بن رہا تو لڑکے نے ٹک ٹاک بنانی شروع کردی۔

کچھ لوگوں نے عمر اکمل کے کانفیڈنس کی داد دی۔تو کسی نے مزاقاً کہا ہاتھ پکڑنا اسکرپٹ میں نہیں تھا۔ سامعہ رانا نامی ٹوئٹر ہینڈل سے لکھا گیا بہت ٹیلنٹ ہے ہماری ٹیم میں۔

قرۃ العین نامی صارف نے لکھا مجھے لگتا ہے عمر اکمل ایک کرکٹر سے زیادہ مووی اسٹار بننا پسند کریں گے۔

https://twitter.com/AnnZOB/status/1440326784499601408

ظفر نامی ٹوئٹڑ ہینڈل سے لکھا گیا عمر اکمل ہر چیز سے آزاد ہیں میرا مطلب ہے وہ جانتے ہیں کرکٹ ان کے لیے نہیں ہے لہذا اب وہ ’’ٹولی ووڈ‘‘ کے آڈیشنز کی تیاری کررہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔