- لکی مروت؛ مشترکہ آپریشن میں 12 دہشت گرد ہلاک، پولیس
- ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ، اموات 7 ہزار 700 سے تجاوز کرگئیں
- وزیراعظم کا دورۂ ترکیہ ترک قیادت کی مصروفیت کے باعث ملتوی
- امریکا میں تعلیم کے خواہشمند طالبعلموں کیلئے کراچی میں یونیورسٹی فیئر
- ریڈ لائن بس میں مسافر ڈاکٹر پر تشدد کا مقدمہ درج، ڈرائیور اور کنڈیکٹر معطل
- عالمی بینک کی ترقیاتی منصوبوں کیلئے پاکستان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی
- ملتان سے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار، خود کش جیکٹ برآمد
- سرفراز احمد پی ایس ایل 8 کی تیاری کے لیے نیشنل اسٹیڈیم پہنچ گئے
- پاکستان سے یومیہ پچاس لاکھ ڈالر افغانستان اسمگل ہورہے ہیں، بلوم برگ
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 فروری سے پہلے اضافہ نہیں ہوگا، وزیر مملکت
- پشاور پولیس لائنز دھماکا، حملہ آور کی نقل و حرکت کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
- چیف ایگزیکٹیو کو توشہ خانہ کا ریکارڈ بیان حلفی کے ساتھ پیش کرنے کیلیے آخری مہلت
- کوئٹہ میں عمارت منہدم، ایک جاں بحق اور پانچ زخمی
- پاک فضائیہ کا سی 130 طیارہ امدادی سامان لے کر ترکیہ پہنچ گیا
- شہری اور پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث تین ملزمان گرفتار، پولیس اہلکار بھی شامل
- گریس کے ڈرموں میں چھپائی گئی 254 کلوگرام منشیات پکڑی گئی
- پرویز الہٰی کے پرنسپل سیکرٹری کی بازیابی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
- دیامر میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 25 افراد جاں بحق
- پی ایس ایل 8 کیلیے نئی ٹرافی متعارف کرانے کا فیصلہ
- ایف آئی اے کا حوالہ ہنڈی کا کام کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 5 کروڑ سے زائد کی کرنسی برآمد
سندھ فیسٹیول کی 15 روزہ تقریبات کا باقاعدہ آغاز آج سے ہوگا، بلاول بھٹو نے متحدہ کو بھی شرکت کی دعوت دے دی
موئنجو دڑو: سندھ فیسٹیول کیلیے لگائی گئی لیزر لائٹس خوبصورت منظر پیش کر رہی ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس
کراچی: سندھ کی ثقافت کواجاگر کرنے اورسندھ کے قدیم وتاریخی مقامات کوان کا کھویاہوا مقام واپس کرنے کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹوزرداری کی نگرانی اورمحکمہ ثقافت حکومت سندھ کے تعاون سے سندھ فیسٹیول کی15روزہ تقریبات کاباقاعدہ آغازآج(ہفتے سے)ہوگا۔
افتتاحی تقریب لاڑکانہ کے قریب تاریخی ورثے موئنجودڑوکے مقام پرہوگی،جس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں،سندھ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری، ان کی ہمشیرہ بختاور اور آصفہ کے علاوہ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ،پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی صدر فریال تالپور اورملک بھر سے دیگر500کے قریب افراد شرکت کریںگے۔افتتاحی تقریب کیلیے صرف 500 کے قریب وی وی آئی پیزکو دعوت نامے اور پاسز جاری کیے گئے ہیں جبکہ شرکاکے بیٹھنے کیلیے موئنجودڑوکے تاریخی ورثہ کے سامنے لکڑی سے80 فٹ چوڑا اور 50 فٹ لمبا اسٹیج تیار کیا گیاہے جبکہ موئنجودڑو کے مختلف حصوں میں رنگ برنگی لائٹس بھی لگائی گئی ہیں،پروگرام کے مطابق15روزہ سندھ فیسٹیول کاآغاز لاڑکانہ کے تاریخی مقام موئنجودڑو سے میوزک اور روایتی تقریب سے ہوگا۔
یہ تقریبات15فروری تک جاری رہیں گی،ان تقریبات میںسٹی فیسٹیول کاانعقادباغ ابن قاسم کراچی میںکیا جائے گا جو کہ 2فروری 15فروری جاری رہے گا ، سندھ فیسٹیول کے دیگر پروگراموں میں2فروری کوہارس اینڈکیٹل فیسٹیول جیکب آباد ،سندھ میوزک میلہ3فروری کو کراچی،بدین،حیدرآباد،لاڑکانہ نوابشاہ اورسکھر،3فرروی کو اردو،سندھی مشاعرہ کاانعقادکراچی میں کیاجائے گا،گدھاگاڑی ریس4 فروری کو کراچی ، گہرے سمندر میں ماہی گیری ٹورنامنٹ6 فروری کو کراچی،صوفی نائٹ7 فروری کو کراچی،بسنت فیسٹیول9 فروری کوکراچی،غزل نائٹ 14 فروری کو کراچی،سندھ آرٹ فیسٹیول 2سے 15 فروری تک فیریئر ہال کراچی، سندھ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول10 اور فروری کوکراچی ، فیشن فیسٹیول 11 اور 12 فروری کو نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کراچی جبکہ اختتامی تقریب15فروری کوسندھ کے ساحلی شہرٹھٹھہ کی کینجھرجھیل کے قریب منعقد ہوگی۔
پیپلزپارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ سندھ کے تاریخی ورثے کو خطرات لاحق ہیں ، سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام میںبلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ سندھ فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد صوبے اور پاکستان کے ہزاروں سال پرانے تاریخی ورثے کو محفوظ رکھناہے، واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو نے موئنجودڑوکی سائٹ کو تاریخی قرار دیاہے۔بلاول بھٹوزرداری نے متحدہ قومی موومنٹ کو سندھ فیسٹیول میں شرکت کیلیے دعوت نامہ ایم کیو ایم مرکز نائن زیرو بھجوا دیاہے جس میں فاروق ستار اور رابطہ کمیٹی کے ارکان کوسندھ فیسٹیول میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ایم کیو ایم کے ذرائع کاکہناہے کہ مشاورت کے بعد فیصلہ کیاجائے گاکہ سندھ فیسٹیول میں کون کون سے رہنما شرکت کریں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔