لاہور میں کالج کی طالبہ کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

ویب ڈیسک  جمعـء 24 ستمبر 2021
ملزم نعیم نے لڑکی کا پیچھا کیا، فحش اشارے کیے، اور دوپٹہ کھینچنے کی بھی کوشش کی تھی۔

ملزم نعیم نے لڑکی کا پیچھا کیا، فحش اشارے کیے، اور دوپٹہ کھینچنے کی بھی کوشش کی تھی۔

 لاہور: جنوبی چھاؤنی پولیس نے کالج جانے والی طالبہ کو ہراساں کرنے والے ملزم نعیم کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی کینٹ عیسی سکھیرا کے مطابق ملزم نعیم نے لڑکی کا پیچھا کیا، فحش اشارے کیے، اور دوپٹہ کھینچنے کی بھی کوشش کی تھی۔

ایس پی کینٹ عیسی سکھیرا نے بتایا کہ لڑکی کے منع کرنے پر ملزم نے لڑکی کے ساتھ بد تمیزی کی اور دھمکیاں دی۔ لڑکی کے بھائی کی درخواست پر پولیس نے ملزم کو فوری گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔