سعودی عرب میں قومی دن کے موقع پر حوثی باغیوں کا ڈرونز سے حملہ

ویب ڈیسک  جمعـء 24 ستمبر 2021
حوثی باغیوں نے بارود سے بھرے 5 ڈرونز کے ذریعے شہر خمیس مشیط کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، عرب اتحادی افواج

حوثی باغیوں نے بارود سے بھرے 5 ڈرونز کے ذریعے شہر خمیس مشیط کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، عرب اتحادی افواج

ریاض: سعودی عرب میں قومی دن کے موقع پر حوثی باغیوں نے ڈرونز سے حملہ کیا جس کو عرب اتحادی افواج نے ناکام بنادیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں قومی دن کی تقریبات جاری ہیں تاہم اس موقع پر حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی شہر خمیس مشیط کو ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی جس کو عرب اتحادی افواج نے ناکام بنادیا۔

عرب اتحادی افواج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن سے حوثی باغیوں نے بارود سے بھرے 5 ڈرونز فائر کیے جن کو کامیابی کے ساتھ فضا میں ہی تباہ کردیا گیا ہے، اتحادی افواج سعودی ریاست اور شہریوں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھیں گی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں ہر سال 23 ستمبر کو قومی دن کے طور پر منایا جاتا ہے، گزشتہ روز اسی مناسبت سے تقریبات جاری تھیں کہ اسی دوران باغیوں نے ڈرونز سے حملہ کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔