افغان وزیر دفاع کا طالبان کی جانب سے انتقامی کارروائیوں کا اعتراف

ویب ڈیسک  جمعـء 24 ستمبر 2021
ایسے واقعات رونما ہوئے جن میں طالبان اہلکاروں نے انتقامی کارروائی میں کچھ افراد کا قتل کیا، افغان وزیر دفاع

ایسے واقعات رونما ہوئے جن میں طالبان اہلکاروں نے انتقامی کارروائی میں کچھ افراد کا قتل کیا، افغان وزیر دفاع

کابل: افغان وزیر دفاع ملا محمد یعقوب نے عام معافی کے باوجود طالبان کی جانب سے انتقامی کارروائیوں کا اعتراف کیا ہے۔

ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے ٹوئٹر پر افغان وزیر دفاع کا آڈیو پیغام شئیر کیا گیا جس میں ملا محمد یعقوب نے طالبان کی جانب سے عام معافی کے باوجود انتقامی کارروائیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ایسے چند واقعات رونما ہوئے جن میں طالبان اہلکاروں نے انتقامی کارروائی کے دوران کچھ افراد کا قتل کیا ہے۔

ملا محمد یعقوب کا کہنا تھا کہ امارات اسلامی نے طالبان مخالفین کے لیے عام معافی کا اعلان کیا تھا لہذا کسی کو بھی یہ حق حاصل نہیں کہ وہ شہریوں کے خلاف انتقامی کارروائی کرے، طالبان اہلکار قیادت کے ساتھ وفاداری دکھائیں کیوں کہ اگر کوئی امارات اسلامی کے نظام کو مسترد کرتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ اس نظام کا وفادار نہیں ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔