- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
ماڈل کے بال چھوٹے کاٹنے پر سیلون کو 2 کروڑ کا جرمانہ
نیو دہلی: بھارت میں عدالت نے ماڈل کے بال غلط کاٹنے اور انہیں چھوٹے کرنے پر سیلون کو 2 کروڑ کا جرمانہ کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 2018 میں کنزیومر کورٹ میں ماڈل کی جانب سے ایک سیلون کے خلاف غلط اور چھوٹے بال کاٹنے کی شکایات درج کرائی گئی تھی جس میں خاتون ماڈل نے کہا تھا کہ میں 2004 سے اس سیلون میں جارہی ہوں، اس بار جب سیلون گئی تو انہوں نے ایسے ہئیر ڈریسر سے بال کٹوانے کے لیے کہا جس سے میں مطمئن نہیں تھی، میرے منع کرنے پر بھی سیلون نے کہا کہ اس ہئیر ڈریسر کا کام پہلے سے اچھا ہے لہذا آپ بال ان سے کٹوالیں۔
ماڈل نے درخواست میں کہا کہ ہئیر ڈریسر تقریباً ایک گھنٹے سے زیادہ میرے بالوں کی کٹنگ کرتا رہا جس پر میں نے پوچھا کہ اتنا وقت کیوں لگ رہا ہے تو ہئیر ڈریسر نے کہا کہ میں آپ کا ’لندن ہئیرکٹ ‘ کررہاہوں تاہم جب میں نے اپنے بال دیکھے تو وہ بالکل ٹھیک نہیں تھے، میں نے سیلون سے شکایات کی جس پر انہوں نے ٹریٹمنٹ کے نام پر میرے بال مزید خراب کردیے تاہم اب چھوٹے بالوں کی وجہ سے میں نے خوداعتمادی کھودی ہے اور مالی مسائل کا بھی سامنا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کنزیومر کورٹ نے خاتون ماڈل کی درخواست پر کارروائی شروع کی جس کا فیصلہ گزشتہ دنوں سنایا گیا جس میں عدالت نے سیلون پر 2 کروڑ کا جرمانہ عائد کرتے ہوئے کہا کہ سیلون کی غلطی سے خاتون ماڈل کو مالی مسائل کا سامنا کرنا پڑا، انہیں اشتہار ملنا بند ہوگئے اور جن کمپنیز نے بالوں کے اشتہار میں کام کے کنٹریکٹ کیے تھے وہ بھی ختم کردیے، اس کے علاوہ خاتون ماڈل گزشتہ 2 سال سے صدمہ کا شکار ہیں لہذا انہیں 8 ہفتوں میں سیلون 2 کروڑ روپے ادا کرے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔