کراچی میں ٹک ٹاکرز کو کرائے پر اسلحہ دینے والا ملزم گرفتار

ویب ڈیسک  جمعـء 24 ستمبر 2021
ملزم ٹک ٹاکرز سمیت جرائم پیشہ افراد کو بھی اسلحہ فروخت اور کرائے پر دیتا تھا، پولیس - فوٹو:فائل

ملزم ٹک ٹاکرز سمیت جرائم پیشہ افراد کو بھی اسلحہ فروخت اور کرائے پر دیتا تھا، پولیس - فوٹو:فائل

 کراچی: مومن آباد پولیس نے ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے لیے کرائے پر اسلحہ دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایس ایس پی ویسٹ سہائے عزیز کے مطابق مومن آباد پولیس نے گزشتہ روز کارروائی کرتے ہوئے ملزم سلمان کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا، ملزم نوعمر لڑکوں کو ٹک ٹاک کی ویڈیو بنانے کے لیے اسلحہ کرائے پر دیتا تھا۔

سہائے عزیز کا کہنا ہے کہ پولیس کو متعدد ویڈیوز موصول ہوئی تھیں جن میں کم عمر لڑکے اسلحے کے ساتھ ویڈیو بناتے ہوئے نظر آتے تھے، پولیس نے سخت محنت کے بعد ویڈیو میں موجود لڑکوں کو حراست میں لیا اور پھر ان سے کی گئی تفتیش کی روشنی میں ملزم سلمان تک پہنچی۔

ابتدائی بیان میں ملزم سلمان کا کہنا ہے کہ وہ اسلحہ ڈیلر ہے اور نہ صرف ٹک ٹاک کے لیے کرائے پر اسلحہ دیتا ہے بلکہ وہ جرائم پیش افراد کو بھی اسلحہ فروخت اور کرائے پر دے چکا ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔