کراچی میں 28 ستمبر سے 2 اکتوبر تک مزید بارشوں کی پیش گوئی

ویب ڈیسک  جمعـء 24 ستمبر 2021
پیر سے مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ سندھ میں داخل ہوں گی جو 2 اکتوبر تک وقفے وقفے سے بارش کا باعث بنیں گی - فوٹو:فائل

پیر سے مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ سندھ میں داخل ہوں گی جو 2 اکتوبر تک وقفے وقفے سے بارش کا باعث بنیں گی - فوٹو:فائل

 کراچی: محکمہ موسمیات نے 28 ستمبر سے 2 اکتوبر تک کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر سے مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ سندھ میں داخل ہوں گی جو 2 اکتوبر تک وقفے وقفے سے بارش کا باعث بنیں گی، 28 ستمبر سے 2 اکتوبر کے دوران کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میرپور خاص، تھرپارکر، عمر کوٹ، سانگھڑ، ٹھٹھہ، بدین اور حیدر آباد سمیت دیگر شہروں میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 28 ستمبر سے 2 اکتوبر کے دوران ہونے والے تیز بارش کے باعث کراچی، ٹھٹہ، بدین اور حیدر آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خطرہ ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔