وزیراعظم کا آئی ایس آئی سیکرٹریٹ کا دورہ

ویب ڈیسک  جمعـء 24 ستمبر 2021
وزیراعظم نے قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز کے خلاف آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا

وزیراعظم نے قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز کے خلاف آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے آئی ایس آئی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا ہے جہاں انہیں افغانستان کی حالیہ صورتحال کے تناظر میں خطے میں درپیش تبدیلیوں پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وفاقی وزرا، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل امجد خان نیازی اور چیف آف ائیر اسٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر بھی موجود تھے۔ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل فیض حمید نے شرکا کا استقبال کیا۔

آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر میں اجلاس میں اعلیٰ قومی و عسکری قیادت کو ملکی سلامتی پر بریفنگ دی گئی۔ افغانستان کی حالیہ صورتحال کے تناظر میں خطے میں درپیش تبدیلیوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز کے خلاف آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔