روحانی دوست

صائم المصطفیٰ صائم  اتوار 26 ستمبر 2021
علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ۔ فوٹو : فائل

علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ۔ فوٹو : فائل

صائم المصطفے صائم
واٹس اپ (0333-8818706)
فیس بک (Saim Almustafa Saim)

علمِ الاعداد سے نمبر معلوم کرنے کا طریقہ
دو طریقے ہیں اور دونوں طریقوں کے نمبر اہم ہیں
اول تاریخ پیدائش دوم نام سے!

اول طریقہ تاریخ پیدائش
مثلاً احسن کی تاریخ پیدائش 12۔7۔1990 ہے ، ان تمام اعداد کو مفرد کیجیے
1+2+7+1+9+9=29=2+9=11=1+1=2
گویا تاریخ پیدائش سے احمد کا نمبر 2 نکلا۔

اور طریقہ دوم میں:
سائل، سائل کی والدہ، اور سائل کے والد انکے ناموں کے اعداد کو مفرد کیجیے
مثلاً نام ”احسن ” والدہ کا نام ” شمسہ” والد کا نام ” راشد۔”
حروفِ ابجد کے نمبرز کی ترتیب یوں ہے:
1 کے حروف (ا،ی،ق،غ) 2 کے حروف (ب،ک،ر) 3 کے حروف (ج،ل،ش)
4 کے حروف (د،م،ت) 5 کے حروف (ہ،ن،ث) 6 کے حروف (و،س،خ)
7 کے حروف (ز،ع،ذ) 8 کے حروف (ح،ف،ض) 9 کے حروف (ط،ص، ظ)
احسن کے نمبر (1،8،6،5) تمام نمبرز کو مفرد کردیں:
(1+8+6+5=20=2+0= 2 گویا احسن کا نمبر2 ہے۔
ایسے ہی احسن کی والدہ ”شمسہ ”کا نمبر9 اور والد راشد کا نمبر1 بنتا ہے۔
اب ان تینوں نمبروں کا مفرد کرنے پر ہمیں احسن کا ایکٹیو یا لائف پاتھ نمبر مل جائے گا۔ (2+9+1=12=1+2=3) گویا علم جفر کے حساب سے احسن کے نام کا نمبر 3 نکلا!

علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ
پیر 27ستمبر2012
آج کا حاکم نمبر 7 ہے ،ایک اچھا دن ہونے کی امید ہے رشتے اور تعلقات مضبوط ہوں گے اور نئے سرے سے پرانے تعلق بحال بھی ہوسکتے ہیں۔
3,4,5,7,8اور9کے لیے بہتر ہوسکتا ہے۔
1,2اور6 نمبر والوں کے لیے اہم اور کچھ مشکل بھی ہوسکتا ہے۔
صدقہ: 20 یا 200 روپے، سفید رنگ کی چیزیں، کپڑا، دودھ، دہی، چینی یا سوجی کسی بیوہ یا غریب خاتون کو بطورِصدقہ دینا ایک بہتر عمل ہوگا۔
وظیفۂ خاص ”یارحیم، یارحمٰن، یااﷲ” 11 بار یا 200 بار اول وآخر 11 بار درودشریف پڑھنا بہتر ہوگا۔

منگل 28 ستمبر 2021
آج کا حاکم نمبر6 ہے۔6 ایک خوب صورت عدد سمجھا جاتا ہے لیکن اسی عدد کے پس پردہ کچھ فریب بھی نہاں ہوتے ہیں۔ ضروری ہے کہ دھند کے اس پار دیکھ لیا جائے۔
1,4,5,6,8اور9 نمبر والوں کے لیے آج کا دن کافی حد تک بہتری لائے گا۔
2,3اور7نمبر والوں کے لیے کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔
صدقہ: 90 یا 900 روپے، سرخ رنگ کی چیزیں ٹماٹر، کپڑا، گوشت یا سبزی کسی معذورسیکیوریٹی سے منسلک فرد یا اس کی فیملی کو دینا بہتر عمل ہوگا۔
وظیفۂ خاص”یاغفار، یاستار، استغفراﷲ العظیم” 9 یا 90 بار اول وآخر11 بار درودشریف پڑھنا بہتر ہوگا۔

بدھ 29 ستمبر 2021
آج کا حاکم نمبر3 ہے۔ترقی کے مواقع ملیں گے، بس ضرورت ہے درست سمت اور درست وقت پر فیصلہ کرنے اور آگے بڑھنے کی!
2,3,4,7,8اور9 نمبر والوں کے لیے آج دن کافی بہتر ہوسکتا ہے۔
1,5اور6نمبر والوں کو کچھ معاملات میں رکاوٹ اور پریشانی کا اندیشہ ہے۔
صدقہ: زرد رنگ کی چیزیں یا 50 یا 500 روپے کسی مستحق طالب علم یا تیسری جنس کو دینا بہتر ہے، تایا، چاچا، پھوپھی کی خدمت بھی صدقہ ہے۔
وظیفۂ خاص” یاخبیرُ، یاوکیلُ، یااﷲ” 41 بار اول و آخر 11 بار درودشریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔

جمعرات 30ستمبر 2021
آج کا حاکم نمبر2 ہے۔مادی فائدے تو مل سکتے ہیں لیکن ہوسکتا روح میں کہیں زخم لگنے کا واقعہ بھی ہوسکتا ہے۔1,3,4,5,8اور9 نمبر والوں کے لیے آج کا دن کافی بہتر رہنے کی امید ہے۔2,6 اور7نمبر والوں کو کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔
صدقہ: میٹھی چیز، 30 یا 300 روپے کسی مستحق نیک شخص کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے۔ مسجد کے پیش امام کی خدمت بھی احسن صدقہ ہے۔
وظیفۂ خاص”سورۂ فاتحہ 7 بار یا یاقدوس یا وھابُ، یااﷲ” 21 بار اول و آخر 11 بار درودشریف پڑھنا بہتر عمل ہوگا۔

جمعہ 1اکتوبر 2021
آج کا حاکم نمبر4 ہے۔ماہ کی ابتدا ہی میں نئی تبدیلیوں اور کچھ موافق اور ناموافق صورت حال کا سامنا ہوسکتا ہے۔1,2,3,6,7اور8کے لیے بہتری کی امید ہے۔
4,5 اور9 نمبر والوں کو محتاط رہنے کا مشورہ ہے۔
صدقہ: 60 یا 600 روپے یا 600 گرام یا6 کلو چینی۔ سوجی یا کوئی جنس کسی بیوہ کو دینا بہترین عمل ہوسکتا ہے۔
وظیفۂ خاص”سورۂ کہف یا یاودود، یامعید، یااﷲ” 11 بار ورد کرنا بہتر ہوگا۔

ہفتہ 2اکتوبر 2021
آج کا حاکم عدد 7 ہے۔یہ عدد آج کے دن کے مخالف فطرت کا حامل ہے۔ ایسی کہ گاڑی مشرق کی سمت رواں ہو اور ڈرائیور مغرب کی سمت جارہا ہو۔
3,4,5,7,8اور9 نمبر والوں کو کچھ امور میں مشکل ہوسکتی ہے۔
1,2اور6 کو محتاط رہنے کا مشورہ ہے۔
صدقہ: 80 یا800 روپے یا کالے رنگ کی چیزیں کالے چنے، کالے رنگ کے کپڑے سرسوں کے تیل کے پراٹھے کسی معذور یا عمررسیدہ مستحق فرد کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے۔وظیفۂ خاص”یا فتاح، یاوھابُ، یارزاق، یااﷲ” 80 بار اول و آخر 11 بار درودشریف کا ورد بہتر عمل ہوگا۔

اتوار3اکتوبر 2021
آج کا حاکم نمبر1ہے۔
آج کا دن کسی نئے کام کے لیے معاون ہوسکتا ہے۔ ایک نئی تحریک پیدا ہوسکتی ہے۔ حکم راں سے ملنے کا اچھا وقت ہے۔
1,2,4,5,6اور9 کے لیے اچھے دن کی امید ہے۔
3,7اور8 نمبر والوں کو مشکل ہوسکتی ہے۔
صدقہ: 13 یا 100 روپے یا سنہری رنگ کی چیزیں گندم، پھل، کپڑے، کتابیں یا کسی باپ کی عمر کے فرد کی خدمت کرنا بہتر ہوگا۔
وظیفۂ خاص” یاحی یاقیوم، یااﷲ” 13 یا 100 بار اول و آخر 11 بار درودشریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔