ایف سی کا بلوچستان کے علاقے خاران میں آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک  جمعـء 24 ستمبر 2021
ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں 2 کمانڈر گل میر عرف پلن اور کلیم اللہ بولانی بھی شامل

ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں 2 کمانڈر گل میر عرف پلن اور کلیم اللہ بولانی بھی شامل

ایف سی بلوچستان ساؤتھ نے خاران میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کرتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایف سی بلوچستان نے  خاران میں دہشت گردوں کی موجودگی پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جیسے ہی سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیا ، دہشت گردوں نے ٹھکانے سے بھاگنے کے لیے فائرنگ کردی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 6 دہشت گردمارے گئے، مارے جانے والے دہشت گردوں میں 2 کمانڈر گل میر عرف پلن اور کلیم اللہ بولانی بھی شامل ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ بھی برآمد کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔