- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
- سعودیہ سے دیر لوئر آئی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
- بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
- پنجاب میں پہلے سے بیلٹ باکس بھرے ہوئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی
- ٹریفک وارڈنز لاہور نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کر دی
- مسجد اقصی میں دنبے کی قربانی کی کوشش پر 13 یہودی گرفتار
- پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پولیس نے مداخلت کی، عمران خان
- 190 ملین پاؤنڈز کیس؛ وکلا کی جرح مکمل، مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
- حکومت تمام اخراجات ادھار لے کر پورا کررہی ہے، احسن اقبال
- لاپتا افراد کا معاملہ بہت پرانا ہے یہ عدالتی حکم پر راتوں رات حل نہیں ہوسکتا، وزرا
- ملائیشیا میں فوجی ہیلی کاپٹرز آپس میں ٹکرا گئے؛ 10 اہلکار ہلاک
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
- قومی ٹیم میں بیٹرز کی پوزیشن معمہ بن گئی
- نیشنل ایکشن پلان 2014 پر عملدرآمد کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
- پختونخوا کابینہ میں بجٹ منظوری کیخلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس
- وزیراعظم کا ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس؛ چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد معطل
- بلوچستان میں 24 تا 27 اپریل مزید بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
- ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
- پی آئی اے تنظیم نو میں سنگ میل حاصل، ایس ای سی پی میں انتظامات کی اسکیم منظور
- کراچی پورٹ کے بلک ٹرمینل اور 10برتھوں کی لیز سے آمدن کا آغاز
پاکستان واحد ملک ہے جسے حکومت نے محنت کرکے زوال پذیر بنایا، رانا ثنا للہ
لاہور: مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان واحد ملک ہے جسے حکومت نے محنت کرکے زوال پذیر بنا دیا ہے۔
لاہور میں عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حکومت نے اپوزیشن کے خلاف انتقامی کارروائیاں شروع کی ہوئی ہیں، قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں، حکومت اپوزیشن کے خلاف جعلی کارروائیوں میں مصروف ہے۔
رہنما (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کے دورہ منسوخی میں بھارت نے کام دکھا دیا، بھارت آج بھی اتنا طاقتور ہے تو حکومت کی خارجہ پالیسی کیا ہے۔
عدالتوں کی حالت زار پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا کہنا تھا کہ ججز کو باتھ روموں میں بٹھا دیا ہے ، کورٹس کو کسی مناسب جگہ پر بٹھایا جائے ، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو عدالتوں کی حالت زار کا نوٹس لینا چاہیے،
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان واحد ملک ہے جس کو حکومت نے محنت کرکے زوال پذیر بنا دیاہے۔ حکومت کی وجہ سے پاکستان تباہی کی طرف جارہاہے، عام شہری کے پاس بجلی کا بل ،خوراک اور ادویات کیلئے پیسے نہیں ہیں، عوام اور سیاسی جماعتوں کو حکومت کے خلاف میدان میں آنا چاہیے۔
میاں جاوید لطیف کے خلاف پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی سے متعلق رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پارٹی ڈسپلن ہر ایک پر لاگو ہوتا ہے،جاوید لطیف نے جو بات کی وہ سیاق سباق سے ہٹ کر تھی، جاوید لطیف پارٹی کا حصہ ہیں لیکن ان سے اس بات کا جواب لیا جائے گا، امید ہے جاوید لطیف پارٹی کو جواب جمع کرا دیں گے اور معاملہ حل ہوجائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔