- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت، سابق ایس پی کلفٹن براہ راست ملوث ہونے کا انکشاف
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
- خیبر پختونخوا میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ
- سعودی عرب میں قرآنی آیات کی بے حرمتی کرنے والا ملعون گرفتار
- سائنس دان سونے کی ایک ایٹم موٹی تہہ ’گولڈین‘ بنانے میں کامیاب
- آسٹریلیا کے سب سے بڑے کدو میں بیٹھ کر شہری کا دریا کا سفر
- انسانی خون کے پیاسے بیکٹیریا
- ڈی آئی خان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے بچی سمیت 4 کسٹم اہلکار جاں بحق
- سینیٹر مشاہد حسین نے افریقا کے حوالے سے پاکستان کے پہلے تھنک ٹینک کا افتتاح کردیا
- گوگل نے اسرائیل کیخلاف احتجاج کرنے والے 28 ملازمین کو برطرف دیا
- آپریشن رجیم میں سعودی عرب کا کوئی کردار نہیں، عمران خان
- ملک کو حالیہ سیاسی بحران سے نکالنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت
- سعودی سرمایہ کاری میں کوئی لاپرواہی قبول نہیں، وزیراعظم
- ایرانی صدر کا دورہِ پاکستان اسرائیل کے پس منظر میں نہ دیکھا جائے، اسحاق ڈار
- آدھی سے زائد معیشت کی خرابی توانائی کے شعبے کی وجہ سے ہے، وفاقی وزیر توانائی
- کراچی؛ نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 7بچوں کا باپ جاں بحق
- پاک بھارت ٹیسٹ سیریز؛ روہت شرما نے دلچسپی ظاہر کردی
جناح برج پر آئل ٹینکر الٹ گیا، متعدد موٹر سائیکلیں سلپ
کراچی: جناح برج سے آئی سی آئی چوک جاتے ہوئے آئل ٹینکر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گیا، تیل سڑک پر گرنے کی وجہ سے متعدد موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگئے، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جناح برج سے آئی سی آئی چوک جاتے ہوئے آئل ٹینکر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر الٹ گیا، جس کے نتیجے میں اس میں موجود تیل سڑک پر بہہ گیا۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق تیل روڈ پر پھیل جانے کے سبب متعدد موٹر سائیکلیں سلپ ہوگئیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکر الٹنے کی اطلاع ملتے ہی ٹریفک اور علاقہ پولیس نے موقع پر پہنچ کرجناح برج سے آئی سی آئی چوک جانے اور آنے والے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے بند کر کے ٹریفک کو متبادل راستوں کی جانب موڑ دیا۔
ترجمان کے مطابق گلبائی سے آنے والی ٹریفک کو مرزا آدم خان چوک سے میراں ناکہ کی جانب جب کہ جناح برج سے آئی سی آئی چوک جانے والی ٹریفک کو ٹاور، جی الانہ چوک، جماعت خانے سے آئی سی آئی کی جانب موڑ دیا گیا ہے تاہم اس دوران ہیوی ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔
علاقے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق لوگوں کی بڑی تعداد سڑک پر بہہ جانے والے آئل کو پلاسٹک کے کین اور دیگر برتنوں میں جمع کرتے دکھائی دیے۔ تاہم پولیس کی جانب سے شہریوں کو تیل جمع کرنے سے نہیں روکا گیا۔
ٹریفک پولیس نے سخت جدوجہد کے بعد کرین کی مدد سے الٹنے والے آئل ٹینکر کو ہٹا دیا، ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق فائر بریگیڈ کے عملے کو طلب کر کے سڑک پر پھیلنے والے تیل کو صاف کر دیا گیا ہے، کچھ مقامات پر مٹی بھی ڈالی گئی تاکہ موٹر سائیکلوں اور دیگر گاڑیوں کو پھسلن سے بچایا جا سکے۔ جب کہ ٹریفک کو بحال کر دیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔