- بابراعظم کو ستارہِ امتیاز سے نواز دیا گیا، ویڈیو وائرل
- سوریا کمار نے کون سے منفی ریکارڈ اپنے نام کیا؟
- لانڈھی جیل میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اور کلرک آپس میں لڑپڑے
- راہل گاندھی کو ہتک عزت کیس میں دو سال قید
- آئین واضح ہے کہ 90 دن کے اندر الیکشن ہوں گے، شیخ رشید
- بھکر میں 13سالہ بچی کیساتھ زیادتی کرنے والا شخص گرفتار
- ملتان سلطانز کے ٹیم منیجر حیدر اظہر پر ایک میچ کی پابندی عائد
- چارسدہ؛ مفت آٹا تقسیم کے دوران بھگدڑ میں ایک شخص جاں بحق، 4 زخمی
- کراچی ائرپورٹ پر چہرے کی شناخت کا جدید نظام فعال کردیا گیا
- بابراعظم ’’دی ہنڈریڈ ڈرافٹ‘‘ کیلئے شائقین کی پہلی چوائس بن گئے
- ریلوے لائن کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش، سلیپرز کو نقصان پہنچا
- پنجاب الیکشن ملتوی ہونے سے ملک بڑے آئینی بحران سے بچ گیا، وزیر اطلاعات
- بلند ترین مقام پر اسکیٹ بورڈ کرتب دِکھانے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ
- خون میں کیفین کی زیادہ مقدار کم وزن رہنے میں مدد دے سکتی ہے
- ’آب و ہوا میں تبدیلی کا بم پھٹنے کے قریب ہے،‘ اقوامِ متحدہ
- سپریم کورٹ نے 20 فیصد رئیل اسٹیٹ انکم ٹیکس پر عبوری ریلیف دیدیا
- 23 مارچ؛ تجدیدِ عہدِ وفا کے ساتھ اپنا محاسبہ بھی کیجیے
- آئی ایم ایف قرض کیلیے شرح سود 2 فیصد بڑھانے کا امکان
- ٹیکس مسائل؛ بھارتی بورڈ کو 963کروڑ روپے کا نقصان ہوگا
- نوجوان کرکٹرز شارجہ میں دھاک بٹھانے کیلیے بے چین
تھرپارکر و بدین میں موسلادھار بارش، دیواریں گرنے سے 8 جاں بحق

17چک میں دو بچیوں پر دیوار گرگئی، 3 دیہات میں آسمانی بجلی گرنے سے 63 بھیڑ بکریاں مرگئیں،مختلف واقعات میں17افراد زخمی۔ فوٹو:فائل
بدین / مٹھی: تھرپارکر اور بدین میں موسلا دھار بارش اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں بچوں سمیت 8افراد جاں بحق ہوئے، کئی افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ درجنوں مویشی بھی ہلاک ہو گئے۔
تھرپارکر میں تیز بارش کے دوران مختلف مقامات پر آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں ایک بچے سمیت5 خواتین جاں بحق جبکہ 60 سے زائد بکریاں اور 3اونٹ بھی ہلاک ہو گئے۔
آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں 8 سالہ بچے سمیت 5 خواتین ہلاک اور 2 خواتین زخمی ہیں۔ مٹھی کے گاؤں سوبھارو شاہ میں کنویں سے پانی بھرنے والی خواتین پر آسمانی بجلی گرپڑی جس کے نتیجے میں 40سالہ لالا بھیل اور 17 سالہ گڈی بھیل ہلاک ہوگئیں۔
اسلام کوٹ کے گاؤں کونبھاریو میں کھیت میں موجود 28 سالہ مراداں سموں اور8 سالہ بچہ مزمل مومن سموں بھی آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق ہوئے جبکہ چھاچھرو کے گاوں پاڈیرال میں 17سالہ لڑکی کملاں بھیل بھی آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک ہوگئی۔
ادھر آسمانی بجلی گرنے سے تین گاؤں جیئندو درس،کبڑی اور چھہو سوٹہر میں 63 بھیڑ بکریاں اور 3 اونٹ بھی مر گئے۔ بارش وقفے وقفے سے مختلف علاقوں میں دن پھر چلتی رہی۔ بدین ضلع کے مختلف علاقوں میں تیسرے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا۔
آسمانی بجلی گرنے کرنٹ لگنے اور دیوار کے نیچے دب کر 3 افراد جاں بحق اور 16 افراد زخمی ہو گے،آسمانی بجلی گرنے کے باعث حبیب اﷲ ملاح جان بحق ہو گیا جبکہ نندو کے قریب موسیٰ خاصخیلی بس اسٹاپ پر بارش میں مسافر خانہ میں پناہ حاصل کرنیوالے 15 مسافر زخمی ہو گئے۔
گولارچی کے قریبی دیہات میں کرنٹ لگنے اور گرنے والی دیوار کے نیچے دب کر 2 بچیاں جاں بحق ہو گئیں، جبکہ اسی دیہات میں گرنے والی دیوار کے ملبے تلے دب کر محمد صدیق جتوئی کی 4 سالہ بچی سدرہ جاں بحق ہو گئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔