علی ظفر لائیو کنسرٹ کے دوران ناراض ہوکر اسٹیج سے چلے گئے

عمیر علی انجم  ہفتہ 1 فروری 2014
آرگنائرز کے بلانے پر وہ واپس تو آگئے مگر پھر اپنی پرفارمنس کا رنگ نہ جما سکے۔ فوٹو: فائل

آرگنائرز کے بلانے پر وہ واپس تو آگئے مگر پھر اپنی پرفارمنس کا رنگ نہ جما سکے۔ فوٹو: فائل

کراچی: پاکستان کے معروف گلوکار و اداکار اور انڈین فلموں سے شہرت حاصل کرنے والے علی ظفر کا لائیو کنسرٹ بدنظمی کا شکار ہوگیا۔

کراچی کے مقامی ہوٹل میں لائیو کنسرٹ کے دوران علی ظفر کسی بات پر ناراض ہوکر اسٹیج سے اتر کر چلے گئے، بعد ازاں شو کے آرگنائرز کے بلانے پر وہ واپس تو آگئے مگر پھر اپنی پرفارمنس کا رنگ نہ جما سکے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔