- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
کراچی میں رینجرز اور پولیس سے مبینہ مقابلوں میں 5 ملزمان ہلاک
کراچی: شہر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے رات گئے اتحاد ٹاؤن، لانڈھی، لیاری اور سہراب گوٹھ میں مبینہ مقابلوں کے دوران 5 ملزمان کی ہلاکت کا دعوی کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بلدیہ کے علاقے اتحاد ٹاؤن کی محمد خان کالونی میں فائرنگ کےتبادلےمیں کالعدم جماعت کے 2 مبینہ ملزمان مارے گئے۔ رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان رینجرز ہیڈ کوارٹرز پر خود کش حملے میں ملوث تھے۔
لانڈھی لیبر اسکوائر کے قریب پولیس مقابلے میں ٹارگٹ کلر صدیق عرف کمانڈو مارا گیا جس کے قبضے سے اسلحہ اور 2 دستی بم برآمد کرلئے گئے۔ ملزم پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد کی ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان کی مختلف واردتوں میں مطلوب تھا۔
لیاری میں بھی پولیس اوررینجرز نے سرچ آپریشن کے دوران علی محمد محلے میں رینجرز کی فائرنگ سے گینگ وار بابا لاڈلہ گروپ کا ملزم سمیر بلوچ ہلاک ہوگیا۔ گھر گھر تلاشی کے دوران بغدادی، زکری محلہ، علی محمد محلہ اور جونا مسجد سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیاگیا۔ سہراب گوٹھ سپر ہائی وے پر بھی پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو مارا گیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں شیریں جناح کالونی، شاہ فیصل کالونی، مجاہد کالونی، لیاقت آباد نمبر 3، منگھو پیر، سہراب گوٹھ، نیوز سبزی منڈی میں سرچ آپریشن کیا گیا جس کے دوران 51 جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لے کر 92 ہتھیار برآمد کئے گئے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔