واضح اندرونی نظام والا نیم شفاف برازیلی کیڑا

ویب ڈیسک  پير 27 ستمبر 2021
برازیلی اسکپر تتلی کا کیڑے کا اندرونی نظام اور اعضا باہر سے ہی دیکھے جاسکتے ہیں۔ فوٹو: فائل

برازیلی اسکپر تتلی کا کیڑے کا اندرونی نظام اور اعضا باہر سے ہی دیکھے جاسکتے ہیں۔ فوٹو: فائل

آسٹن، ٹیکساس: حشرات کی دنیا عجائبات سے بھری ہوئی ہے جن میں ایک ایسا کیڑا بھی شامل ہے جو اتنا شفاف ہے کہ اس کے اندر موجود ہاضماتی اور دیگر نظام باہر سے ہی دکھائی دیتا ہے۔

یہ برازیلی اسکِپر بٹرفلائی کا کیڑا ہے جسے پہلی مرتبہ دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ جاتا ہے اور قدرت کی صناعی کا معترف ہوجاتا ہے۔ اسکپر تتلی اگرچہ عام تتلیوں سے بڑی ہوتی ہے لیکن اصل انوکھی شے اس کا کیٹرپلر(سنڈی) ہے۔ اس کی بیرونی جلد نیم شفاف ہوتی ہے جس کے پار اندر کے اعضا اور نظام دیکھے جاسکتے ہیں۔

مثلاً اس کے سر سے ہوتی ہوئی گہری سیاہ لکیر نیچے تک جاتی ہے جسے کیڑے کا دل کہا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ دیگر اجزا بھی بہت واضح دکھائی دیتے ہیں۔

یہ تتلیاں فلوریڈا، ٹیکساس، ویسٹ انڈیز، وسطی امریکا، ارجنیٹیا اور جنوبی امریکا میں عام پائی جاتی ہے۔ اس کا کیٹرپلرایک کینا للیز نامی درخت کے پتے کھاتا ہے۔ شروع میں یہ سبزمائل بھورا ہوتا ہے لیکن مزید پتے کھاکر اس کا رنگ قدرے گہرا ہوتا جاتا ہے۔ پیٹ پوجا کے لیے یہ رات کو باہر نکلتا ہے۔


اس ویڈیو میں کیڑے کے اندرونی نظام کو بہت خوبصورتی سے عکس بند کیا گیا ہے جس میں اندر کی رگیں مسلسل حرکت کررہی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔