صوابی میں پولیس مقابلے کے دوران4 شدت پسند ہلاک، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

ویب ڈیسک  ہفتہ 1 فروری 2014
شدت پسندوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور ڈیٹونیٹر بھی برآمد کر لئے۔ فوٹو؛ فائل

شدت پسندوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور ڈیٹونیٹر بھی برآمد کر لئے۔ فوٹو؛ فائل

صوابی: یار حسین میں پولیس مقابلے کے دوران 4 شدپ پسند مارے گئے جبکہ بھاری تعداد یں اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے صوابی کے علاقے یار حسین میں شدت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا تو شدت پسندوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سجاد خان کی سربراہی میں پولیس نے جوابی کارروائی کر کے 4 شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا جبکہ ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور ڈیٹونیٹر بھی برآمد کر لئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔