آئس لینڈ میں یورپ کی پہلی خاتون اکثریت والی پارلیمنٹ منتخب

ویب ڈیسک  اتوار 26 ستمبر 2021
پارلیمنٹ کے لیے 52 فیصد خواتین ارکان منتخب ہوئی ہیں، فوٹو: فائل

پارلیمنٹ کے لیے 52 فیصد خواتین ارکان منتخب ہوئی ہیں، فوٹو: فائل

ریکیاوک: آئس لینڈ الیکشن میں کامیاب ہونے والوں میں اکثریت خواتین امیدواروں کی ہے جس کے بعد یہ یورپ کی پہلی پارلیمنٹ ہوگی جس میں مرد کم اور خواتین ارکان زیادہ ہوں گی۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آئس لینڈ میں ہونے والے الیکشن میں اس بار خواتین امیدواروں نے میدان مار لیا ہے جس کے آئس لینڈ کی پارلیمنٹ یورپ کی پہلی پارلیمنٹ بن گئی ہے جہاں اکثریت خواتین ارکان کی ہوگی۔

ملک کے تمام حلقوں سے حاصل ہونے والے حتمی انتخابی نتائج کے مطابق التھنگی میں 63 میں سے 33 نشستیں خواتین نے حاصل کی ہیں جو 52 فیصد بنتی ہیں۔ 2017 کے آخر میں ہونے والے انتخابات کے مقابلے میں مزید نو خواتین کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں۔

یورپ میں صرف سویڈن ایسا ملک ہے جہاں کی پارلیمنٹ میں 47 فیصد خواتین شامل ہیں جب کہ آئس لینڈ میں منتخب ہونے والی یہ پہلی پارلیمنٹ ہوگی جس میں 52 فیصد خواتین شامل ہیں۔

دنیا بھر میں صرف پانچ دیگر ممالک ایسے ہیں جہاں خواتین کی آدھی نشستیں رکھی گئی ہیں جن میں روانڈا 61.3 فیصد، کیوبا 53.4 فیصد، نکاراگوا 50.6 فیصد اور میکسیکو اور متحدہ عرب امارات میں 50 فیصد ہیں۔

اس کے برعکس ترقی یافتہ اور مہذب ممالک جیسے برطانیہ اور امریکا کے ایوان نمائندگان میں بالترتیب صرف 34.2 اور 27.6 فیصد خواتین کی نمائندگی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔