پنجاب کابینہ نے فیصل آباد، ملتان اورراولپنڈی میں میڑو بس منصوبے کی منظوری دیدی

ویب ڈیسک  ہفتہ 1 فروری 2014
شہباز شریف نے عام انتخابات کے دوران جنوبی پنجاب سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں میٹرو بس سروس کے منصوبے بنانے کا وعدہ کیا تھا۔ فوٹو؛ فائل

شہباز شریف نے عام انتخابات کے دوران جنوبی پنجاب سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں میٹرو بس سروس کے منصوبے بنانے کا وعدہ کیا تھا۔ فوٹو؛ فائل

لاہور: پنجاب کابینہ نے فیصل آباد، ملتان اور راولپنڈی میں میٹرو بس سروس کے منصوبے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت لاہور میں ہونے والے پنجاب کابینہ کے اجلاس میں فیصل آباد، ملتان اور راولپنڈی میں بھی لاہور کی طرز پر میٹرو بس سروس شروع کرنے کے منصوبے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے جس کے بعد منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے متعلقہ اداروں کو سمریاں بھجوائی جائیں گی۔ اجلاس کے دوران پنجاب میں لینڈ ریکارڈ کے نظام کو کمپیوٹرائز بنانے کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔

واضح رہے کہ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے چند روز قبل وزیراعظم نواز شریف کو بھی راولپنڈی اسلام آباد میں میٹروبس سروس کے منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی تھی۔ اس کے علاوہ شہباز شریف نے مئی 2013 کے عام انتخابات کی انتخابی مہم کے دوران جنوبی پنجاب سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں لاہور کی طرز پر میٹرو بس سروس کے منصوبے بنانے کا وعدہ کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔