سلمان خان سوشل میڈیا پرایک بارپھرتنقید کی زد میں

ویب ڈیسک  پير 27 ستمبر 2021
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان کوایک بار پھرمداحوں نے تنقید کا نشانہ بنایا

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان کوایک بار پھرمداحوں نے تنقید کا نشانہ بنایا

 ممبئی: سلو میاں سوشل میڈیا پر ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان کوایک بار پھرمداحوں نے تنقید کا نشانہ بنایا۔ اداکارفلم ’ٹائیگر3‘ کی شوٹنگ کے لیے جاتے وقت بھی خوب خبروں کی زینت بنے تھے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سلمان خان بگ باس کے نئے سیزن کیلئے 350 کروڑ معاوضہ لیں گے

اور اب ایک بار پھر جب وہ رئیلٹی شو’بگ باس‘ کے پریمیئرکے لیے ممبئی ایئرپورٹ پہنچے تو ایک بار پھر انہیں خبروں میں جگہ مل گئی وہ بھی محض ایک ماسک کی وجہ سے۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: سلمان خان کو تلاشی کے لیے ایئرپورٹ پر روک لیا گیا

اداکار جب ممبئی ایئر پورٹ پہنچے تو انہوں نے کورونا وبا سے بچاؤ کا ماسک الٹا لگایا ہوا جس پر مداحوں کی جانب سے ملا جلا رد عمل سامنے آرہا ہے۔

صارفین نے لکھا کہ الٹا ماسک لگانے سے یہ بات معلوم ہوگئی کہ سلمان خان کتنا ماسک لگاتے ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔