میر واعظ اشرف افغانستان کرکٹ ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر نامزد

اسپورٹس رپورٹر  پير 27 ستمبر 2021
افغان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین عزیز اللہ فضلی نے اس فیصلے کا اعلان میرواعظ سے ملاقات کے بعد کیا۔

افغان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین عزیز اللہ فضلی نے اس فیصلے کا اعلان میرواعظ سے ملاقات کے بعد کیا۔

کابل: میرواعظ اشرف کو افغانستان کرکٹ ٹیم کا نیا چیف سلیکٹر نامزد کردیا گیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق افغان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین عزیز اللہ فضلی نے اس فیصلے کا اعلان میرواعظ سے ملاقات کے بعد کیا۔

یہ بھی پڑھیں: امید ہے طالبان افغانستان میں کرکٹ کے فروغ کی بھرپور حمایت کریں گے، اصغر افغان

افغانستان کرکٹ کے نئے چیئرمین عزیز اللہ فضلی نے گزشتہ دنوں کہا ہے کہ وہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے تاکہ ایک روزہ سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کو مدعو کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کرکٹ کھیلنے والے دیگر علاقائی ملکوں کا دورہ کرنے کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔