یوٹیلیٹی اسٹورز پر سفید چنے کی فی کلو قیمت میں 40 روپے کا اضافہ

ویب ڈیسک  پير 27 ستمبر 2021
چنے کی قیمت میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہو گا، نوٹیفکیشن ۔ فوٹو:فائل

چنے کی قیمت میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہو گا، نوٹیفکیشن ۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز پر سفید چنے کی فی کلو قیمت میں 40 روپے اضافہ کر دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے سفید چنے کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے، وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت ملنے والے سفید چنے کی فی کلو قیمت میں 40 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے، اور اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سفید چنے کی فی کلو قیمت میں 40 روپے اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد چنے کی فی کلو قیمت 120 روپے سے بڑھا کر 160 روپے فی کلو کر دی گئی ہے، گلگت بلتستان اور چترال ریجن کے لیے چنے کی قیمت 125 سے بڑھا کر 165 روپے فی کلو کر دی گئی ہے، اور اس قیمت میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔