لاہور،کرکٹر عمر اکمل کو شخصی ضمانت پر رہا کردیا گیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 1 فروری 2014
عمر اکمل کے کیس کی مکمل انکوائری ہونی چاہئے۔کامران اکمل۔فوٹو:ایکسپریس نیوز

عمر اکمل کے کیس کی مکمل انکوائری ہونی چاہئے۔کامران اکمل۔فوٹو:ایکسپریس نیوز

لاہور: ٹریفک وارڈن  کے ساتھ تلخ کلامی کے الزام میں گرفتار کرکٹر عمر اکمل کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عمر اکمل کے خلاف گاڑی کے کاغذات طلب کرنے پر ٹریفک وارڈن کے ساتھ تلخ کلامی اور ہاتھا پائی کے الزام میں گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا گیا تھا جنہیں رات گئے تھانہ گلبرگ پولیس نے شخصی ضمانت پر رہا کردیا،رہائی کےبعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمر اکمل کا کہنا تھا کہ وہ وارڈن کے خلاف درخواست لے کر پولیس کے پاس جارہا تھے لیکن پولیس نے ان خلاف ہی پرچہ کاٹ دیا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نے میرے ساتھ اچھا نہیں کیا اور مجھے کسی سے ملنے بھی نہیں دیا گیا،ضمانت سے متعلق پوچھے گئے سوال پر عمر اکمل کا کہنا تھا کہ ضمانت کس طرح ہوئی انہیں کچھ پتہ نہیں۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عمر اکمل کے بڑے بھائی اور ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل نے مطالبہ کیا کہ عمر اکمل کے کیس کی مکمل انکوائری ہونی چاہئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔