فرانسیسی صدر کو ایک شخص نے انڈا دے مارا، ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک  پير 27 ستمبر 2021
فرانسیسی صدر کو تجارتی مرکز کے دورے کے دوران انڈا مارا گیا، فوٹو: فائل

فرانسیسی صدر کو تجارتی مرکز کے دورے کے دوران انڈا مارا گیا، فوٹو: فائل

پیرس: فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کو تجارتی مرکز کے دورے کے دوران ایک شخص نے انڈا دے مارا۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون لیون کے ایک تجارتی مرکز کے دورے پر تھے۔ اس دوران ایک شخص نے صدر کو انڈا دے مارا جو ان کی گردن پر لگا اور اچھل کر دوسری جانب گر گیا۔

حیرت انگیز طور پر انڈا صدر ایمانوئیل میکرون کو لگنے کے باوجود ٹوٹا نہیں۔ صدر کی سیکیورٹی پر مامور اہل کاروں نے انڈا پھینکنے والے شخص کو حراست میں لے لیا تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

https://twitter.com/TheMarketDog/status/1442476131836329994?s=20

واضح رہے کہ چند ماہ قبل بھی فرانسیسی صدر کو ایک شخص نے تھپٹر بھی دے مارا تھا جسے گرفتار کرلیا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔