حسن علی کی فٹنس پر شکوک دور، نیشنل ٹی 20میچز کھیلیں گے

اسپورٹس رپورٹر  منگل 28 ستمبر 2021
حسن علی کو کپتان بابراعظم نے آرام کا مشورہ دیا تھا لیکن انھوں نے خود کو ٹیم کے لیے دستیاب قراردیا، ذرائع۔ فوٹو: فائل

حسن علی کو کپتان بابراعظم نے آرام کا مشورہ دیا تھا لیکن انھوں نے خود کو ٹیم کے لیے دستیاب قراردیا، ذرائع۔ فوٹو: فائل

 لاہور: حسن علی کی فٹنس پر شکوک دور ہوگئے لہٰذا وہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ ٹورنامنٹ میں اگلے میچز کیلیے سینٹرل پنجاب کو دستیاب ہوں گے۔

پیسر خیبرپختونخوا کیخلاف میچ میں بیٹنگ کرتے ہوئے گیند ٹانگ پر لگنے کی وجہ سے انجری کا شکارہوئے تھے، بولنگ کرتے ہوئے بھی وہ تکلیف میں دکھائی دیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حسن علی کو کپتان بابراعظم نے آرام کا مشورہ دیا تھا لیکن انھوں نے خود کو ٹیم کے لیے دستیاب قراردیا اور اب مکمل طور پر فٹ ہیں، پیسر اگلے میچز میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔