- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
پاکستان اورچین کے قومی پرچم خلائی سفر سے واپس آگئے
اسلام آباد: پاکستان اورچین کے قومی پرچم خلائی سفر سے واپس آگئے۔
چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے کہاہے کہ دونوں ممالک کے قومی پرچموں کا خلائی سفر پاکستان اور چین کے درمیان منفرد دوستی کا خاص مظاہرہ ہے ۔ چین اور پاکستان مستقبل میں خلائی تحقیق میں اپنے تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔
پاکستان اور چین کے قومی پرچم پاکستانی سفارتخانے کے حوالے کرنے کے لیے چائنا اکیڈمی آف اسپیس ٹیکنالوجی میں افتتاحی تقریب منعقد ہوئی ۔ فلیگ چائنا مینڈ اسپیس ایجنسی (سی ایم ایس اے) نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ منانے کے لیے خلا میں بھیجے تھے۔
تقریب میں چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق ، چائنا اکیڈمی آف اسپیس ٹیکنالوجی کے سیکرٹری ژاوٴ ژاوٴجن،چائنا مینڈ اسپیس ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل مسٹر ہاوٴ چون،ڈپٹی چیف ڈیزائنر چائنا مینڈ اسپیس پروگرام یانگ لیوی سمیت معروف سائنسدان اور ماہرین نے شرکت کی ۔یہ پرچم 17 جون 2021 کو لانگ مارچ -2 ایف کیریئر راکٹ سے بھیجے گئے اور تین ماہ تک خلا میں رہنے کے بعد خلائی جہاز شینزہو -12 کے ذریعے واپس آئے ہیں ۔
شینزو 12 خلائی مشن تین چینی خلابازوں کو تیانگونگ ، چینی خلائی اسٹیشن کی تعمیر کے لیے خلا میں لے کر گیا جو کہ اگلے سال مکمل ہونے کی توقع ہے۔ تقریب خطاب کرتے ہوئے سفیر معین الحق نے ”سی اے ایس ٹی اور ”سی ایم ایس اے “سمیت دیگر چینی تحقیقی اداروں کو کامیاب خلائی مشن کے لیے مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے قومی پرچموں کا خلائی سفر پاکستان اور چین کے درمیان منفرد دوستی کا خاص مظاہرہ ہے اور سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ منانے کا ایک مناسب طریقہ ہے۔
بیرونی خلائی منصوبوں میں دونوں ممالک کے مابین بہترین دو طرفہ تعاون کے حوالے سے سفیر معین نے کہا کہ دونوں فریق باقاعدہ ٹیکنالوجی کی منتقلی اور ماہرین اور وفود کے تبادلے میں مصروف ہیں تاکہ خلائی تحقیق اور دریافت کے میدان میں اپنے تعاون کو مزید گہرا کیا جا سکے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ چین اور پاکستان مستقبل میں مشترکہ فوائد اور تجربے کے اشتراک کے لیے خلائی تحقیق میں اپنے تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔