- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین چوتھا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
برطانیہ میں پٹرول کا بحران، فوج کو مدد کیلئے تیار رہنے کا حکم
لندن: برطانیہ میں پٹرول کا بحران پیدا ہوگیا اور فوج کو کسی بھی وقت مدد کےلیے طلب کیا جاسکتا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق لندن سمیت ملک بھر میں 4 روز سے مسلسل پٹرول کی قلت کا سامنا ہے اور پٹرول پمپوں پر گاڑیوں ، بسوں اور موٹرسائیکلوں کی میلوں لمبی قطاریں لگی ہیں۔ ملک کے 8 ہزار میں سے 90 فیصد پٹرول پمپوں پر پیٹرول ختم ہو گیا ہے۔
بحران میں شدت اس لیے بھی مزید بڑھ گئی کیونکہ خدشات کا شکار عوام نے ضرورت سے زیادہ پیٹرول خریدنا شروع کردیا ہے۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ ملک میں پٹرول کی قلت ہے تاہم برطانوی حکومت اور پیٹرول ایسوسی ایشن نے ٹینکر ڈرائیوروں کی کمی کو اس بحران کی وجہ قرار دیا ہے۔
اس بحران سے نمٹنے کے لیے حکومت نے فوج کی مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے اور 150 فوجی ٹینکر ڈرائیورز ملک میں پٹرول کی سپلائی میں حصہ لیں گے۔
حکومت نے پٹرول کی قلت کو دور کرنے کےلیے نہ صرف پٹرولیم کمپنیوں کو مسابقتی قانون سے چھوٹ دینے کا اعلان کردیا بلکہ ڈرائیوروں کی کمی کو پورا کرنے کے لیے غیرملکی ڈرائیوروں کو بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں دسمبر تک کے لیے پرکشش معاوضوں پر 5 ہزار عارضی ویزے جاری کیے جائیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔