ایکسپو2020؛ امارات میں سرکاری ملازمین کیلیے 6 چھٹیوں کا اعلان

ویب ڈیسک  منگل 28 ستمبر 2021
متحدہ عرب امارات میں ایکسپو کا آغاز 1 اکتوبر سے ہو رہا ہے، فوٹو: فائل

متحدہ عرب امارات میں ایکسپو کا آغاز 1 اکتوبر سے ہو رہا ہے، فوٹو: فائل

 دبئی: ولی عہد دبئی شیخ حمدان بن محمد راشد المکتوم نے ایکسپو 2020 پر سرکاری ملازمین کے لیے 6 دن کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ایک سال تاخیر سے شروع ہونے والی ورلڈ ایکسپو 2020 اگلے ماہ یکم اکتوبر سے 31 مارچ 2022 تک جاری رہے گی۔

ایکسپو میں شہریوں کی زیادہ سے زیادہ شرکت کے لیے ولی عہد دبئی نے اس تاریخی موقع پر سرکاری ملازمین کے لیے 6 تعطیلات کا اعلان کیا ہے جو وہ ایکسپو کے دوران کسی بھی دن لے سکتے ہیں۔

یہ خبر پڑھیں : دبئی ایکسپو میں پاکستانی مصور کے تیار کردہ دنیا کے سب سے بڑے قرآن کی رونمائی ہوگی

ولی عہد حمدان بن محمد راشد المکتوم نے کہا کہ سرکاری ملازمین ایکسپو سے آئیڈیاز لیں گے اور تجربات سے سیکھیں گے تاکہ متحدہ عرب امارات کے آئندہ 50 سال کے اہداف کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکیں۔

واضح رہے کہ دبئی میں ہونے والی عالمی ایکسپو میں  بہترین عالمی برانڈز اپنی پروڈکٹس اور آئیڈیاز نمائش کے لیے پیش کرتے ہیں جسے دیکھنے کے لیے  دنیا بھر سے ہزاروں سے سیاح متحدہ عرب امارات آتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔