راولپنڈی میں گونگی بہری خاتون سے زیادتی کا ملزم گرفتار

ویب ڈیسک  منگل 28 ستمبر 2021
ملزم عدنان شاہ نے متاثرہ خاتون کا چھ ماہ کا حمل بھی ضائع کرایا۔

ملزم عدنان شاہ نے متاثرہ خاتون کا چھ ماہ کا حمل بھی ضائع کرایا۔

 راولپنڈی: گوجرخان پولیس نے گونگی بہری خاتون سے چھ ماہ تک زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم عدنان شاہ نے متاثرہ خاتون کا چھ ماہ کا حمل بھی ضائع کرایا۔ پولیس نے خاتون کے والد کی درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرکے میڈیکل ٹیسٹ کیا جارہا ہے اور دیگر شواہد جمع کررہے ہیں تاکہ اسے قرار واقعی سزا دلوائی جاسکے، ملزم اور متاثرہ خاتون کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی کرایا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔