سچن ٹنڈولکر انضمام الحق کی جلد صحت یابی کیلیے دعاگو

ویب ڈیسک  منگل 28 ستمبر 2021
انضمام الحق اینجوپلاسٹی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج، ڈاکٹروں کی آرام کی ہدایت

انضمام الحق اینجوپلاسٹی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج، ڈاکٹروں کی آرام کی ہدایت

دنیا کے مایہ ناز بلے باز اور سابق بھارتی کپتان سچن ٹنڈولکر نے انضمام الحق کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

بھارت کے لیجنڈری بیٹسمین سچن ٹنڈولکر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔

اپنی ٹوئٹ میں ماسٹر بلاسٹر کا کہنا تھا کہ ’’ انضمام الحق، آپ فیلڈ میں ہمیشہ خاموش لیکن ایک لڑاکو رہے ہیں، مجھے امید ہے اور یہ میری دعا بھی ہے کہ آپ اس صورتحال سے جلد نکل جائیں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ پیارے دوست اپنا خوب خیال رکھو، وسیم اکرم کا انضمام کو مشورہ

واضح رہے انضمام الحق کوگزشتہ رات دل کی تکلیف محسوس ہونے پر اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں ان کی اینجیو پلاسٹی کی گئی اور بعد ازاں انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔