راولپنڈی میں اے این ایف کی کارروائی، گاڑی سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

ویب ڈیسک  منگل 28 ستمبر 2021
ملزمان ثناء اللہ باچا اور فضل سبحان پشاور کے رہائشی ہیں اور وہ یہ اسلحہ پشاور سے مانسہرہ اسمگل کررہے تھے، اے این ایف۔(فوٹو: ایکسپریس)

ملزمان ثناء اللہ باچا اور فضل سبحان پشاور کے رہائشی ہیں اور وہ یہ اسلحہ پشاور سے مانسہرہ اسمگل کررہے تھے، اے این ایف۔(فوٹو: ایکسپریس)

 راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) نے خفیہ اطلاع ملنے پر قلندر آباد ٹول پلازہ کے قریب گاڑی سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اے این ایف حکام انٹیلیجنس رپورٹ کی بنیاد پر راولپنڈی کے قلندر آباد ٹول پلازاکے قریب منشیات اسمگلنگ کے شبےمیں مشکوک کار کو روک  تلاشی لی تو گاڑی سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا۔

این ایف اے اہل کاروں نے گاڑی میں موجود ملزمان ثناء اللہ جان باچا اور فضل سبحان نامی دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان پشاور کے رہائشی ہے اور وہ یہ اسلحہ پشاور سے مانسہرہ اسمگل کررہے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ اسلحے میں 8 عدد 12 بور رائفلیں، 2 عدد 8 ایم ایم رائفلز، 53 عدد 30 بور پستول، 4 عدد AK-47 رائفلز، 1 عدد 303 رائفل اور 21 ہزارسے زائد گولیاں شامل ہیں۔

ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ اسلحے و گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔